مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے گردیز میں ایک فوجی بیس کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق اس دھماکے میں چھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔صوبے پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں ہونے والا یہ دھماکہ جس علاقے میں ہوا وہاں پر مقامی تاجر نیٹو افواج اور افغان فوج کو سامان بیچتے ہیں۔ترجمان نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں تو نہیں بتایا لیکن گردیز میں موجود غیر ملکی فوجیوں میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔
افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے گردیز میں ایک فوجی بیس کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1204627
آپ کا تبصرہ